سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں کی تصاویر چسپاں کرنے پر پابندی

سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں کی تصاویر چسپاں کرنے پر پابندی

سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جو کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں، جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کے لیے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے، تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔