راولپنڈی: (دنیا نیوز) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے لکھا کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کےمن گھڑت الزامات مستردکرتےہیں۔ بھارتی افسر کے الزامات کشمیریوں پرمظالم اور بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کےاستعمال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔
The unwarranted statement of a high-ranking Indian Army Officer concerning Azad Jammu and Kashmir is an apt manifestation of Indian Armed Forces’ delusional mindset and showcases the vivid imprint of domestic political showboating on Indian military thought (1/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2022
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی فوجی افسر کے الزامات، دعوے اور غیرحقیقی عزائم کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے۔ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلیے ہروقت تیار ہے۔بھارتی فوج کشمیرمیں حق خودارادیت کوکچلنےمیں مصروف جب کہ پاک فوج خطےمیں امن کےلیے پرعزم ہے۔ بھارتی فوج خطے کے امن کے مفاد میں سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے گریزکرے۔