وزیرآباد حملہ کیس کی پیروی کرنیوالی پراسیکیوشن ٹیم تبدیل

وزیرآباد حملہ کیس کی پیروی کرنیوالی پراسیکیوشن ٹیم تبدیل

تفصیلات کے مطابق پراسکیوشن ٹیم سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زاہد سرفراز کو نکال دیا گیا، زاہد سرفراز کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل طارق عنایت کو شامل کرلیا گیا۔

طارق عنایت عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات پر بننے والی جے آئی ٹی کی بھی معاونت کریں گے۔

ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی اور رانا سلطان صلاح الدین شامل ہیں۔