راولپنڈی: ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پنڈی جلسہ گاہ پہنچنے پر سینیٹر فیصل جاوید آبدیدہ ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو اس موقع پر میزبان سینیٹر فیصل جاوید اشکبار ہوئے اور جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے اس قوم کا خوف دور کردیا ہے، خان صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے، عمران خان خطرے کے باوجود جلسے میں آئے، خان صاحب تاحد نگاہ لوگ ہی لوگ ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے، پہلے جلسہ فیض آباد پر ہونا تھا انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرکے رحمان آباد کردیا گیا ہے۔