نواز شریف کی حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت

نواز شریف کی حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لٹر تک دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔