کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ پولیس نے آئی جی کی ہدایت پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھداد کوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم کر دیے۔
اعظم سواتی کے وکیل عبدالرؤف کورائی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی کینسل کلاس رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔ کچھ دیر میں جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے اعظم سواتی پر تینوں اضلاع کے مقدمات ختم کیے، اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج نصیر آباد کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔