مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے ترک بحریہ کا جہاز 'برگازادہ' کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

Published On 25 December,2022 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترک بحریہ کا جہاز 'برگازادہ' پاک ترک مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کےاعلی حکام اورترکیہ کے سفارتی عملے نے شاندار استقبال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ جہاز کے دورے کامقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ وارانہ تعلقات کا فروغ ہے،دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے بحری جہازکے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔