پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

Published On 04 January,2023 05:41 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے بعد اہم شاہراہوں سمیت موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے رجانہ جبکہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹرے ایم ٹو اور موٹر وے ایم فائیو کو بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Advertisement