کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قائم نفسیاتی ہسپتال سے زیر علاج 30 مریض بھاگ نکلے۔
حکام کے مطابق ناظم آباد نفسیاتی ہسپتال سے بھاگنے والے نفسیاتی مریضوں نے ہسپتال کے گارڈ کو تشدد بنایا جکبہ علاقے میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
کراچی پولیس کے مطابق مریضوں کے بھاگنے کا واقعہ جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند مریضوں کو حراست میں لے لیا ہے۔