پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز بند

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ ، لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ کومتعدد مقامات اور رنگ روڈ کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔