پاکستان کی جانب سے کابل میں خودکش حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی جانب سے کابل میں خودکش حملے کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے بزدلانہ حملے میں قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل: وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، 20 افراد ہلاک

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہم دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔