ملک میں سردی کی لہر برقرار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش متوقع

ملک میں سردی کی لہر برقرار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔