لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اہم ذمہ داری ہے، میں نہیں چاہتا کہ یہ کام عجلت میں ہو۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آج رات تک کا وقت ہے، آئین کی پاسداری کے لیے قدم اٹھانا پڑے گا لیکن یہ فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کروں گا۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ میری دعا ہے جو بھی فیصلہ ہو ملک و قوم کی بھلائی کے لیے ہو۔