کراچی: (دنیا نیوز) میئر سے پہلے نتائج تبدیل کئے جانے کے معاملے پر بات کی جائے، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ سیاسی رابطوں کا آغاز کیا صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے مئیر کراچی کے عہدے کیلئے جماعت اسلامی سے بات کی۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی نے دوران ملاقات ہی فون کر کے ری کاؤنٹنگ روکنے کی ہدایت کی، ملاقات کے بعد بعض حلقوں میں ری کاؤنٹنگ رُکنے کی اطلاع ہے، پیپلز پارٹی نے بھی کئی حلقوں میں ری کاؤنٹنگ کی درخواست دے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی میئر شپ کیلئے پیپلز پارٹی کے جماعت اسلامی سے مذاکرات
حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے وفد کو کہا کہ آئندہ ملاقات میں مئیر کراچی کے معاملہ پر بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت سے فون پر بات ہوئی ہے لیکن ابھی تک براہ راست ملاقات نہیں ہوئی، امید ہے پی ٹی آئی سے ملاقات جلد متوقع ہے۔