بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ : بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ،8مسافر زخمی

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ : بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ،8مسافر زخمی

پولیس کے مطابق پنیر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے،  ڈپٹی کمشنر بولان کچھی آغا سمیع اللہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانیوالی  جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی ، انجن سمیت آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر بولان کے مطابق  ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہیں ، پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کچھی اور سبی کو فوری طور پر ریسکیو سرگرمیوں کے آغاز اور متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔