اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پروجیکٹ عمران سے پاک کرنا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو سب سے بڑے غیرملکی ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی ہے، پروجیکٹ عمران نے ملک کو معاشی دیوالیے کی طرف دھکیلا، آج ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام اسی وجہ سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا اور نوجوان کو بے روزگار کیا، سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پروگرام پروجیکٹ عمران کا عوام کو دیا گیا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال تباہی مچا کر اور مہنگائی کا طوفان لا کر آج الیکشن الیکشن کی رٹ لگا کر کیا ہو گا، ملک پر 2018 میں مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کر سکتے ہیں لیکن الیکشن لڑ نہیں سکتے۔