سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام شاہینہ اور عمر 40 سال ہے، خاتون گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں سلنڈر بلاسٹ ہونے سے 2 مرد اور 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زیر علاج زخمیوں میں اورنگزیب، پیر محمد، ثانیہ اور صونیہ شامل ہیں۔