حیدرآباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کر دی گئی۔
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔