عمران خان کے زہریلے طنز نے سیاست کو بدنام کیا ہے: شہباز شریف

عمران خان کے زہریلے طنز نے سیاست کو بدنام کیا ہے: شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان احتساب کے نام پر نواز شریف کو ہٹانے اور مسلم لیگ ن کو نشانہ بنانے کی سازش میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء سے عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری کا ایجنٹ بن کر کام کر رہے ہیں، عمران خان نے سماج کو پولرائز کیا ہے اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔