لاہور: (دنیا نیوز) نگران حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو سمری بھجوا دی۔
نگران حکومت نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے ڈاکٹر عثمان انور کا نام آئی پنجاب کیلئے بھجوایا ہے، ڈاکٹر عثمان انور کے علاوہ 11 سینئر آئی جیز موجود ہیں، آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشنز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان کی آئی جی پنجاب تعیناتی کے بعد دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گی، ڈاکٹر عثمان ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔