لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ اب عام انتخابات 2025 ء میں ہوں گے جب ملکی معیشت بہتر ہو چکی ہو گی، عمران خان جب جیل جائیں گے تو وہ سواتی سے زیادہ روئیں گے۔
انار کلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر ) صفدر کا کہنا تھا شیر کو تیار کر کے اسلام آباد بھیجا جاتا ہے ہر بار شیر سے سازش ہو جاتی ہے مگر ہر بار نواز شریف نے کہا کہ میں ملک بچانے نکلا ہوں اپنی سیاست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مشرف پھانسی دینا چاہتا تھا مگر اللہ نے نواز شریف کو مکہ پہنچا دیا، 4 سال سے دلدل میں پھنسے ملک کو نکلنے میں کم از کم ایک سال لگے گا۔
کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا کہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی مریم نواز آ رہی ہے، میں مریم نواز سے درخواست کروں گا کہ وہ سازشوں سے پردہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا گند صاف کریں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، 28 جنوری کو لاہور پہنچنے پر مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک پر جب بھی کھی مشکل پڑی ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔