لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری سے متعلق گفتگو پر معذرت کر لی۔
(ق) لیگ کے رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آج تقریر کے دوران فواد چودھری سے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے چودھری پرویز الہٰی نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے تین، چار لوگوں میں سے ایک بندے کو پکڑا گیا اگر اس کو پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔