لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 15 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، ڈاکٹر عابد کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
آر پی او شیخوپورہ انعام وحید کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور ان کی جگہ بابر سرفراز الپا کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا، آر پی او سرگودھا اظہر اکرم کی جگہ شارق کمال صدیقی کو آر پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔
آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء راو کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اور ان کی جگہ رائے بابر سعید کو آر پی او بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کی جگہ محبوب رشید کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔
مزید برآں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہوا ہے، اور ان کی جگہ ڈی آئی جی مقصود الحسن کو آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل کو آر پی او ڈی جی خان کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔