وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ پشاور اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عمل درآمد، موٹر سائیکل اور رکشوں میں لو گریڈ پٹرول کی فراہمی سے متعلق توانائی ڈویژن بریفنگ دی جائے گی، سرمایہ کاری بورڈ کے ریگولیٹری اصول اور گائیڈ لائنز بھی پیش ہوں گی۔

امتیاز بی بی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں ویسٹ مینجمنٹ پلان کو منظوری کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔

ای سی سی کے 17 اور 25 جنوری کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی اور سی سی ایل سی کے 27 جنوری کے فیصلوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔