لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر شہباز شریف کو استعفیٰ بھیج دیا تھا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے، اب میں پارٹی کا عہدہ قبول نہیں کروں گا، مسلم لیگ (ن) میں 35 سال سے ہوں، میرا گھرہے، الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ملک واپسی پر رابطہ نہیں کیا، ایکسٹینشن دینے کا قانون نہیں ہونا چاہیے، ایکسٹینشن سے متعلق میری رائے تھی اگر ایکسٹینشن کا دباؤ ہے تو حکومت چھوڑ دیں۔