عمران خان کتنے باعزت ہیں نشاندہی کے لیے ریحام کی کتاب ہی کافی ہے، فیصل کریم کنڈی

عمران خان کتنے باعزت ہیں نشاندہی کے لیے ریحام کی کتاب ہی کافی ہے، فیصل کریم کنڈی

عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کیا عزت ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی بیٹی نہیں مانتا، اس شخص نے دوست ممالک کے سربراہان کی طرف سے دئیے ہوئے تحفے بیچ دئیے، کوئی باعزت شخص تو دوستوں کے دئیے ہوئے تحفے نہیں بیچتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی دنیا میں عزت ہے، انہوں نے دہشت گردوں سے مزاحمت کی، آصف علی کا سیاست میں بلند مقام ہے، انہوں نے 1973ء کا آئین بحال کیا، انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عزت یہ تھی کہ ایک ملک کے حکمران نے انہیں اپنے جہاز سے اتار دیا تھا، عمران نیازی پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے جو سفارتی استثنیٰ کی پناہ میں امریکہ جاتے تھے۔