لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لاء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 97 لاء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ لاء افسران کو فوری عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے لاء آفیسرز کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار دن سے عدالتوں میں کام نہیں ہو رہا ، سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نگران کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لاء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔