فیصل آباد میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ، سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد

Published On 03 February,2023 11:47 am

فیصل آباد: (ویب ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نادر ٹاؤن میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارکر سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے ۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ، اس دوران فیکٹری سے سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے گئے ۔

فیکٹری سے 10 کلو والےسرکاری آٹے کی 2600 خالی بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، اس دوران ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جس کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔
 

Advertisement