اسلام آباد : (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کی ہے ۔
صدر مملکت نے مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پیغام
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔