قراقرم، کراچی اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 روز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

قراقرم، کراچی اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 روز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر مینٹیننس کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بذریعہ ٹرین، ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو ڈرائی پورٹس آمدن کو 2 ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک دیدیا، وزیر ریلوے نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک برج کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سبی اور تفتان ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے پلان تیار کرنے اور کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ سفری دورانیہ میں کمی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔