اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوییو سے ملاقات کی ہے۔
وزیر خزانہ نے ازبک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 23, 2023
ملاقات میں ٹرانزٹ تجارت اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے جلد اطلاق پر غور کیا گیا، ازبک صدر نے باہمی بس سروس اور ریل لائن کے ذریعے وسط ایشیا اور جنوبی ایشیاء کو منسلک کرنے پر زور دیا۔
ازبک صدر نے کہا کہ افغانستان کے ذریعے ریل لائن وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں سے منسلک کرسکتی ہے۔