کراچی : ( دنیا نیوز ) انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ غلام نبی میمن نے صوبائی پولیس فورس میں اہلکاروں کی تعداد کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وی وی آئی پیز کو دیئے گئے گن مینز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
آئ جی سندھ کی جانب سے تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پیز ) کو ایفی ڈیوٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ لوگوں کے پاس گن مین کی نشاندہی ہوئی تو متعلقہ ایس ایس پی کے خلاف کارروائی ہو گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد وی وی آئی پیز کی سکیورٹی پر تعینات ہے۔