بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

Published On 26 February,2023 08:09 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 76 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے