اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت سادگی اقدامات پر مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں اخراجات میں کمی اور سادگی کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کے سادگی اقدامات پر عملدرآمد بارے سیکرٹری خزانہ نے تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ وزارتوں اور ڈویژنز کو سادگی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 27, 2023
تمام وفاقی سیکرٹریز کو وزارتوں اور ڈویژنز کے کرنٹ بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی کی ہدایات کمیٹی نے تمام وزارتوں کو اجلاس بلانے کی بجائے ٹیلی کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔
کمیٹی نے تمام وزراء سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی۔