اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں سراسر غلط ہیں، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر 4 ہفتوں میں پہلے کے مقابلے میں ایک بلین ڈالر زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انہوں نے مزید کہا غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
due payments on time. Foreign commercial banks have started extending facilities to Pakistan. Our negotiations with IMF are about to conclude and we expect to sign Staff Level Agreement with IMF by next week. All economic indicators are slowly moving in the right direction. 2/2
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023