عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست چیف جسٹس ہاؤس عملے نے واپس کر دی

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست چیف جسٹس ہاؤس عملے نے واپس کر دی

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے چیف جسٹس ہاؤس میں موجود عملہ کو درخواست جمع کروائی تھی جس پر وہاں تعینات اہلکار نے وکیل سے کہا آپ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں یہاں درخواست دائر نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قانونی ٹیم کا حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے درخواست واپس لے لی، تاحال لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس اور عملہ نہ پہنچ سکا، وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر رکھ دی۔