سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 144 کلو میٹر رہی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔