گوجرانوالہ : لنڈا بازار میں آتشزدگی، 2 سو سے زائد سٹالز جل کر خاکستر

گوجرانوالہ : لنڈا بازار میں آتشزدگی، 2 سو سے زائد سٹالز جل کر خاکستر

ریسکیو حکام کے مطابق لنڈا بازار میں لگنے والی آگ نے 8 کنال رقبہ پر محیط بازار کے تقریباً تین سو سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

حکام نے بتایا کہ سوا دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ بازار میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔