اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا۔
عوامی مقبولیت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان تمام سیاسی رہنماؤں سے آگے ہیں۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 61 فیصد شہریوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔
سروے کے مطابق 34 فیصد نے مریم نواز اور 32 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ 31 فیصد نے مولانا فضل الرحمان اور 27 فیصد نے آصف زرداری کو پسندیدہ رہنما قرار دیا۔