وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرلی

وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبے کی ضرورت کو فوری پورا کرنے کی ہدایت کی اور مارچ اپریل کیلئے ‏26,666 میٹرک ٹن گندم کے فوری اجراء کا بھی حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قیمتوں کی درستگی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبہ 10 روز میں ای سی سی کو بھجوایا جائے۔