پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی

پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی

 مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چودھری ثقلین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری، اعجاز چودھری اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چودھری ثقلین نے کہا کہ حلقہ پی پی 25 میں فواد چودھری کی مکمل حمایت اور انہیں کامیاب کروانے کی پوری کوشش کروں گا۔