لاہور: (دنیا نیوز) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔
اغواء کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو قاسم مارکیٹ گلنار کالونی سے اغواء کیا گیا، فوٹیج میں مسلح نامعلوم افراد کو اغواء کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلح نامعلوم افراد 2 گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکلوں پر آئے، 11 افراد مسلح تھے، گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا۔
دوسری جانب ریس کورس پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر احمد خان نیازی کے اغواء کی درخواست موصول ہو گئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔