آصف زرداری کی شی جن پنگ کو تیسری بار چینی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Published On 10 March,2023 09:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے شی جن پنگ کو تیسری بار عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا تیسری بار صدر منتخب ہونا ان کی مقبولیت اور قائدانہ صلاحیت کا مظہر ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، قومی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔