عمران خان کی 4 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر

عمران خان کی 4 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی، تھانہ رمنا اور تھانہ ریس کورس کے 2، 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالتِ عالیہ سے درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔