لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Published On 17 March,2023 03:27 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروز پور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی اور سمن آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

سانگلہ ہل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

قصور میں بھی بادل جم کر برسے اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

 

Advertisement