قصور : ٹریلر کی آٹو رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

قصور : ٹریلر کی آٹو رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور میں ملتان روڈ نتھے خالصہ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔