پنجاب الیکشن: حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

پنجاب الیکشن: حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

یہ پھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی انتخابات: مریم نواز کے 3 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

مریم نواز کی جانب سے خالد اسحاق نے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا، ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مریم نواز کی جانب سے 3 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔