زمان پارک آپریشن: مریم نواز، رانا ثناء کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

زمان پارک آپریشن: مریم نواز، رانا ثناء کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے انکار کے بعد درخواست گزار نے سیشن عدالت میں 22 اے اور 22 بی کی درخواست دائر کر دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے حکم پر کیا، زمان پارک آپریشن کر کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا، عدالت مریم نواز، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔