بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.3 ریکارڈ

Published On 26 March,2023 04:18 am

کوئٹہ : ( دنیا نیوز ) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔