مظفر آباد: (دنیا نیوز) ممتازکشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل ہوگئے۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی شہید انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردارتھے، بھارتی راشٹریا رائفلز کے میجراوتار سنگھ نے 28 مارچ 1996 کو جلیل احمد اندرابی کو تفتیش کے بہانے جیل میں بند کر دیا تھا۔
دو ہفتے بعد 27 مارچ کو کشمیری حریت لیڈر کی بوری بند لاش سرینگر کے علاقے کرسوراجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جلیل احمد اندرابی پر بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔
جب یہ بات میڈیا میں آئی تو بھارت نے میجر اوتار سنگھ کو سزا دینے کی بجائے امریکا فرار کروا دیا، جلیل احمد اندرابی کا ماورائےعدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، جلیل احمد اندرابی کو عالمی سطح پر شہید انصاف کا لقب بھی دیا جا چکا ہے۔